ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم

ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء ...

َلاہور(خبرنگار)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاونی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اسماعیل اور فیملی سے9لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، وحدت کالونی ڈاکوؤں نے اشفاق اور فیملی سے6لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، غازی آبادڈاکوؤں نے عمران اور فیملی سے 7لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، مزنگ ڈاکوؤں نے نوید اور فیملی سے 6لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، ریس کورس کے علا قے میں بابر علی کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر9لا کھ75ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان ،گلشن اقبال کے علا قہ میں فہیم کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر8لا کھ55ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن،شالیمار کے علا قہ میں عبدالرشید کے گھر میں اس کی فیملی سے6لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ،سندرکے علا قہ میں اخترکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر3لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،غازی آباد میں رحیم کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لاکھ 80ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن چھین لیا گیا، سبز ہ زار ، جنوبی چھاونی، غازی آباد، وحدت کالونی سے گاڑیاں اور ہڈیارہ ، شمالی چھاونی ، شاہدرہ ٹاون، نشتر کالونی، مزنگ اور بادامی باغ سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...