مفرور بیٹے کی ضمانت دینے پر باپ کی جائیداد ضبط

مفرور بیٹے کی ضمانت دینے پر باپ کی جائیداد ضبط

لاہور(نامہ نگار)بیٹے کے کئے کی سزا،بینک جرائم کورٹ پنجاب نے مفرورملزم سلمان کی ضمانت دینے پر باپ کی جائیداد ضبط کرلی۔سلمان نامی شخص کے خلاف بینک سے 10لاکھ روپے کی رقم جعل سازی سے نکلوانے کا الزام ہے۔ایف آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ ملزم ضمانت کے بعدفرار ہوگیاتھا جس کے بعد عدالت نے ضامن اور والدخالد کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا ہے جبکہ ملزم سلمان کا شناختی کارڈ بلاک کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 21مئی تک ملتوی کردی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...