شہبازکے عمران خان کیخلاف ہرجانہ کے دعویٰ کی سماعت ملتوی
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت 24مئی تک ملتوی کردی۔عدالت میں دوران سماعت عمران خان کے وکیل بابراعوان ایڈووکیٹ نے دعویٰ خارج کرنے کے لئے درخواست دائر کی جس پر عدالت نے شہباز شریف کے وکیل مصطفیٰ رمدے اور عمران خان کے وکیل بابراعوان کو بحث کے لئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیاہے۔عدالت میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ ان پر عمران خان نے پاناما ایشو پر منہ بند کرنے کے لئے 10ارب کی آفر کرنے کا الزام عائد کیاہے، عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں عمران خان سے 10ارب روپے ہرجانہ کی رقم دلوائی جائے ۔