جعلی فوجی افسر بن کر فراڈکرنیوالے 2ملزموں کی ضمانت درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

جعلی فوجی افسر بن کر فراڈکرنیوالے 2ملزموں کی ضمانت درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے جعلی فوجی افسر بن کر ٹریفک وارڈن سمیت155شہریوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والے دو ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔ملزموں حسین اور ملزم اکبر کی درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندلی کی عدالت میں ہوئی ،ملزمان کے خلاف شہریوں کی درخواست پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے،مقدمہ کے مطابق ملزمان نے ٹریفک وارڈ، عدالتی اہلکار سمیت 155شہریوں سے فراڈ کیا ۔

مزید : علاقائی