آصف ہاشمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29مئی تک توسیع

آصف ہاشمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29مئی تک توسیع

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29مئی تک توسیع کردی۔ احتساب عدالت میں پولیس نے متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا عدالت میں آصف ہاشمی کے خلاف تین مختلف ریفرنس ،سرمایہ کاری کی آڑ میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے خوردبرد کرنے، غیرقانونی پلاٹ الاٹ کرنے اور بھرتی کرنے کے ریفرنس پہلے سے دائر ہیں جن کی گزشتہ روز تاریخ تھی۔

مزید : علاقائی