ماڈل ٹاؤن کچہری کے باہر وکیل کی کوچوان سے غنڈہ گردی

ماڈل ٹاؤن کچہری کے باہر وکیل کی کوچوان سے غنڈہ گردی

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاون کچہری کے باہرمبینہ طور پر وکیل کی کھلے سرعام غنڈہ گردی، کوچوان کی ذرا سی غلطی پر وکیل نے پستول نکال لیا۔ماڈل ٹاون کچہری کے باہر ایک وکیل کی سٹرک سے گزرنے والے کوچوان سے معمولی تلخ کلامی ہوگئی جس پر اس نے پستول نکال لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کوچوان کی گھوڑے پر ذرا سی ڈھیلی لگام سے گھوڑا بے قابو ہوا جس پر وکیل نے پستول نکال کر اسے دھمکیاں دینی شروع کر دیں، دونوں کے درمیان گالی گلوچ بھی ہوئی جبکہ لڑائی کی وجہ سے ٹریفک بھی جام ہوگئی ،بعدازاں مقامی افراد نے بیچ بچاؤ کرادیا اور معاملہ رفع دفع ہوگیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...