تین سالہ بچی کی حوالگی کیلئے باپ کی درخواست خارج‘ بچی ماں کے حوالے

تین سالہ بچی کی حوالگی کیلئے باپ کی درخواست خارج‘ بچی ماں کے حوالے

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے تین سالہ بچی کی حوالگی کے لئے والد کی درخواست خارج کر تے ہوئے بچی کو والدہ کے حوالے کر دیا ہے ،فاضل جج نے والد کو بچی سے ماہانہ ملاقات کے لئے گارڈین کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔شہزاد رضا نے سابق بیوی امنہ سے اپنی تین سالہ بیٹی دعا کو بازیاب کرانے کے لئے سیشن عدالت سے رجوع کیا تھا ،درخواست میں والد کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھاکہ اس کو بچی سے ملاقات نہیں کرنے دی جاتی بچی کی تربیت غلط ہو رہی ہے بچی بازیاب کرائی جائے ۔

Back to Conversion Tool

مزید : علاقائی