غزہ کے حالات پوری دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہیں ،خواجہ محمد آصف

غزہ کے حالات پوری دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہیں ،خواجہ محمد آصف

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر انسانیت سوز بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے حالات پوری دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہیں ٗکشمیر اور فلسطین کے مسئلے حل ہونے چاہئیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکی سفارتخانے کے افتتاح کے موقع پر 55 فلسطینوں کو شہید کیا گیا جو انتہائی افسوسناک ہے، اسرائیل نے قتل عام کرکے بین الاقوامی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کے ساتھ پاکستان کے عوام کا جذباتی لگاؤ ہے، کشمیر اور فلسطین کے مسئلے حل ہونے چاہئیں۔ پاکستا ن نے ہمیشہ ہر بین الاقوامی فورم پر فلسطین کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی اس کی حمایت جاری رکھے گا اور پاکستانی عوام بھی ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

خواجہ آصف

مزید : علاقائی