قومی اسمبلی سے پاس خواجہ سراء حقوق بل کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم

قومی اسمبلی سے پاس خواجہ سراء حقوق بل کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سراؤں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے دائردرخواست پر قومی اسمبلی سے خواجہ سراؤں کے حقوق کے لئے پاس ہونے والے بل کی تفصیلات آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔درخواست میں خواجہ سراؤں کے بنیادی حقوق کے لیے آواز اٹھائی گئی ہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے مقامی وکیل عاطف ستار ارائیں کی درخواست پر سماعت کی جس میں خواجہ سراؤں کو بنیادی حقوق کی عدم دستیابی کی نشاندہی کی گئی ہے، درخواست گزار وکیل نے افسوس کا اظہار کیا کہ خواجہ سراؤں کو مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے اور ان کو بنیادی شہری حقوق میسر نہیں ہیں. درخواست گزار نے نکتہ اٹھایا کہ خواجہ سراؤں کو سینیٹ ،قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مناسب نمائندگی دی جائے اور خواجہ سراء ملزموں کیلئے جیلوں میں علیحدہ سے سیل بنائے جائیں،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بل سے متعلق تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 29 جون تک ملتوی کردی۔

خواجہ سرا بل

Back to Conv

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...