قصر رؤوف میموریل ٹرسٹ ہسپتال کیخلاف درخواست پر ڈی جی ماحولیات کو نوٹس

قصر رؤوف میموریل ٹرسٹ ہسپتال کیخلاف درخواست پر ڈی جی ماحولیات کو نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے قصر رؤف میموریل ٹرسٹ ہسپتال کے خلاف درخواست پر ڈی جی ماحولیات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے بند روڈ کے چودھری عثمان کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بند روڈ پر ٹرسٹ ہسپتال قائم کیا گیا ہے ،دو کمروں پر مشتمل ہسپتال کے پاس نہ تو میڈیکل آلات ہیں نہ ہی ادویات موجود ہیں، ہسپتال ایک معروف کنسٹرکشن کمپنی کی ملکیت ہے جبکہ ہسپتال کو کھولنے کے لئے ماحولیات کے افسرون سے ساز باز کی گئی ۔

قصر رؤوف

مزید : علاقائی