ترکی کے دورہ پر جانے کے خواہشمند وکلاء سے درخواستیں طلب

ترکی کے دورہ پر جانے کے خواہشمند وکلاء سے درخواستیں طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ترکی کے دورے پر جانے کے خواہشمند وکلا ء سے درخواستیں طلب کر لیں، درخواستوں کی وصولی کی آج 16مئی آخری تاریخ ہے ۔دورے کا اہتمام لاہور ہائیکورٹ بار کی ٹوورازم کمیٹی کی چیئرپرسن نوشین امبر بخاری ایڈووکیٹ نے کیا ہے، کمیٹی کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفد عید الفطر کے بعد دو ہفتے کے دورے پر ترکی کے لئے روانہ ہوگا، دورے کے شیڈول میں وکلا ء کے 12 راتوں کا 4ہوٹلوں میں قیام اور 9 شہروں کے 43 مقامات کی سیر شامل کی گئی ہے،اعلامیے کے مطابق درخواستوں اور کاغذات جمع کرانے کے لئے آج 17 مئی کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

ترکی دورہ

مزید : علاقائی