ٹریفک حادثہ میں جاں بحق کانسٹیبل کو شہید قراردینے کیلئے درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئرکی طلبی

ٹریفک حادثہ میں جاں بحق کانسٹیبل کو شہید قراردینے کیلئے درخواست پر ایڈیشنل ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے کانسٹیبل کو شہید قراردینے کے لئے دائر درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئرکو 7اگست کو طلب کرلیا ۔عدالت میں شبیر نامی کانسٹیبل کی بیوہ کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ کانسٹیبل شبیر ٹریفک حادثہ میں دوران ڈیوٹی شہید ہوا تھا جبکہ محکمہ پولیس کی جانب سے پولیس کانسٹیبل کو شہید کا درجہ نہیں دے رہی ،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت کانسٹیبل کو شہید قرار دینے کا حکم جاری کرے ،عدالت نے آئی جی پنجاب ٹریفک کا جواب مسترد کردیا ہے۔

مزید : علاقائی