سعودی عرب ،چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، 4 افراد جاں بحق

سعودی عرب ،چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، 4 افراد جاں بحق

ریاض ( مانیٹر نگ ڈیسک )سعودی عرب کے صوبے تبوک میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی شہری ہوابازی بیورو کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ ایک انجن پر مشتمل تھا اور اس میں 4 افراد سوار تھے جبکہ یہ طیارہ سعودی محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی ملکیت تھا۔ایوی ایشن بیورو کے مطابق طیارے میں سوار تمام افراد جاں بحق ہو گئے تاہم جو لوگ طیارے میں سوار تھے ان کے ناموں کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔دوسری جانب طیارے کے تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کے لیے فوری طور پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

چھوٹا طیارہ گرکر تباہ

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...