مریم نواز اپنے والد کے بیانات کی حمایت نہ کریں، سید ناصر شاہ

مریم نواز اپنے والد کے بیانات کی حمایت نہ کریں، سید ناصر شاہ

کراچی(این این آئی) سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے مریم نواز کو قیمتی مشورہ دے ڈالا، کہتے ہیں مریم نواز اپنے والد کے بیانات کی حمایت نہ کریں منگل کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا اب وہ ملک پر پابندی بھی لگوانا چاہتے ہیں سابق وزیراعظم کے بیان کی بہت اہمیت ہوتی ہے انہیں اس طرح کی بات نہیں کرنا چاہئیے تھی انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کہتے ہیں کہ پاکستان تنہا رہ گیا ہے آج پاکستان عالمی سطح پر تنہا آپکے وزیر خارجہ تعینات نہ کرنے کی وجہ سے ہوا ہے آپ کو کس نے وزیر خارجہ تعینات نہ کرنے سے روکا تھا آج جو حالات ہیں اسکے زمہ دار نواز شریف ہیں اور میاں صاحب الزام میڈیا پر لگا رہے ہیں ہم سے زیادہ تو بھارتی میڈیا نے انکے بیان کو اچھالا ہے ناصر حسین شاہ نے ساتھ میں مریم نواز کو مفید مشورہ بھی دے دیا اور کہا کہ وہ اپنے والد نواز شریف کے بیانات کی حمایت سے گریز کریں۔

سید ناصر شاہ

مزید : علاقائی