کابل ، طالبان کا افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر پر دھاوا، 8جنگجو ہلاک متعدد زخمی

کابل ، طالبان کا افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر پر دھاوا، 8جنگجو ہلاک متعدد زخمی

کابل(آئی این پی)اٖفغان صوبے فراہ میں طالبان نے افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر پر دھاوا بول دیا، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے طالبان پسپائی پر مجبور ہو گئے، جھڑپ میں 8جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے فراہ میں خفیہ ایجنسی کے عمارت کے قریب طالبان نے حملہ کردیا ہے، افغان وزارت دفاع کے مطابق حملہ خفیہ ایجنسی کے عمارت پر قبضہ کرنے کیلئے کیاگیا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث حملہ آور اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکے۔حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں آٹھ طالبان جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔ آپریشن میں کمانڈوز بھی حصہ لے رہے ہیں۔

8ہلاک

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...