نواز شریف ممبئی حملوں کا متنازعہ بیان فی الفور واپس لیں، مولانا سمیع الحق

نواز شریف ممبئی حملوں کا متنازعہ بیان فی الفور واپس لیں، مولانا سمیع الحق

اسلام آباد( آن لائن ) دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے ممبئی حملوں کے متعلق دئے گئے متنازعہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ بیان وطن عزیز پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش ہے۔ مولاناسمیع الحق نے کہا کہ نواز شریف فی الفور اپنا بیان واپس لیں بصورت دیگردفاع پاکستان کونسل سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اکٹھا کر کے بھرپور احتجاجی تحریک چلائے گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے متنازعہ انٹرویو سے انڈیا کو شہ ملی اوراسے پوری دنیا میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کا موقع ملا ہے، بھارت کی کوشش ہے کہ وہ بین الاقوامی فورمز پر اس معاملہ کو اٹھائے اور پاکستان کے خلاف دباؤبڑھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر دہشت گرد ملک قرار دلوایا جائے نواز شریف کی حالیہ متنازعہ بیان بازی سے انڈیا بھرپور فائدہ اٹھا رہاہے،ممبئی حملوں سے متعلق بیان بازی پاکستان پر بین الاقوامی پابندیاں لگوانے کی سازشوں کا حصہ ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی غلطی تسلیم کرنے کی بجائے گمراہ کن بیان کے دفاع میں مصروف ہیں۔

مولانا سمیع الحق

مزید : علاقائی