اوبر نے اپنی سستی بائیک سروس کا ملتان میں بھی آغاز کر دیا

اوبر نے اپنی سستی بائیک سروس کا ملتان میں بھی آغاز کر دیا

لاہور (پ ر )لاہور ، کراچی ، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد اور پشاور میں کامیابی کے بعد اوبر نے اپنی سستی بائیک سروس ملتان کے شہریوں کے لیے لانچ کردی۔عالمی اسمارٹ فون ایپ اوبر، بلاروکاوٹ رائیڈرز کو ڈرائیورز سے منسلک کرتی ہے ۔ملتان کے شہریوں کے لیے اوبر موٹو ایک محفوظ، آسان اور قابل اعتماد ذرائع آمدو رفت ہے جو کہ اوبر ایپ میں موجود پش بٹن کے ذریعہ دستیاب ہے ۔ رائیڈ سروس کمپنی نے 2016 میں لاہور سے اپنی سروسزکا آغاز کیا تھااور اس وقت سے اب تک پورے پاکستان میں اپنی سروسز اور سہولیات کو وسیع کر رہی ہے ۔ملتان پاکستا ن میں آبادی کے لحاظ سے ساتواں بڑا شہر ہے جس کی آبادی تقریباانیس لاکھ ہے ۔یہ سروس اکیلے سفر کرنے والوں کے لیے بہت موزوں ہے جو سڑک پر رش سے بچت اور آسان سفر کرنا چاہتے ہیں۔یہ سروس سستے کرایے اور محفوظ ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں مشہور ہوگئی ہے ، اس کے ساتھ شہر میں ٹرانسپورٹ اور رش کے مسائل میں انتظامیہ کی معاونت بھی کررہی ہے ۔لانچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ہیڈ اپریشنز - اوبر ، ایماد مہدی نے کہاہم اوبر کی طرف سے ایسے شہروں میں بائیک سروس کے اشتراک پر نہایت پرجوش ہیں، جہاں بائیک عام ہیں۔ اوبر موٹو کا سب سے بڑا فائدہ شہریوں کی دور دراز تک رسائی میں بہتری اور سستی سروس ہے ۔ جس کے ساتھ ہزاروں کاروباری مواقع پیدا ہوں گے ۔ اس وقت اوبرموٹو پاکستا ن کے نو شہروں میں چل رہی ہے جو کہ مستقبل میں مزید وسیع ہوگی اوبر مسلسل پاکستان میں رائیڈرز ، ڈرائیورز اور شہروں کی ضروریات کے مطابق سروسز فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔

اوبر

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...