نواز شریف نے ملکی سلامتی خطرے میں ڈال دی، مصطفی کمال

نواز شریف نے ملکی سلامتی خطرے میں ڈال دی، مصطفی کمال

کراچی(آن لائن)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ نواز شریف کے ممبئی حملوں کے حوالے سے بیان نے ملک کی سلامتی اور پاکستان کی ریاست کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ نواز شریف نے اپنا غصہ اتارنے کے لیئے پاکستان سے بدلا لیا ہے۔ پی ایس پی ان کے بیان کو یکسر مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ نواز شریف سے ریاستی ادارے کمیشن بناکر تحقیقات کریں کہ اگر علی الاعلان یہ بیانیہ ہے تو اپنی وزارت عظمی بچانے کے لیے تنہائی میں ملکی سلامتی کے کتنے راز دشمنوں کو دیئے ہونگے اور اس کے ساتھ ساتھ ملک کی سلامتی کے اداروں کو صبر سے کام لینے پر سلام پیش کرتا ہوں۔ جنہوں نے اس طرح کے سب الزامات کا بہادری سے اور بردباری سے مقابلہ کیا۔ نواز شریف نے اپنے اقتدار کو بچانے کے لیئے ملک دشمنی کی ہے، یہ ہماری فوج کو بدنام کرنے اور ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔

مصطفی کمال

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...