عراقی عدالت کا روسی سفارت کار کے قاتل کو پھانسی کا حکم

عراقی عدالت کا روسی سفارت کار کے قاتل کو پھانسی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بغداد (صباح نیوز)عراق کی ایک فوجداری عدالت نے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت روس کے ایک سفارت کار کو قتل کرنے کے جرم میں زیرحراست ملزم کو سزائے موت دینے کا حکم دیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کے ترجمان عبدالستار البیرقدار نے بتایا کہ عراق کی فوجداری عدالت نے 2006 میں ایک روسی سفارت کار کو ذبح کرکے موت کے گھاٹ اتارنے والے ملزم کو سزائے موت دینے کا حکم دیدیا۔ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے 2006 میں دیگر مسلح جنگجوؤں کے ساتھ مل کر چار غیرملکیوں کو اغوا کے بعد قتل کیا تھا۔ملزم نے اقبالی بیان میں کہا کہ اس نے دیگر شدت پسندوں کے ساتھ مل کر ایک روسی سفارت کار کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش دریائے دجلہ میں بہا دی تھی۔
عراقی عدالت

مزید :

علاقائی -