بھارت میں زیر تعمیر پل گرنے سے 19افراد ہلاک ، متعدد زخمی

بھارت میں زیر تعمیر پل گرنے سے 19افراد ہلاک ، متعدد زخمی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی شہر بنارس میں زیر تعمیر پل گرنے سے ابتدائی طور پر19 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ بھا ر تی میڈیا کے مطابق بنارس میں کینٹ ریلوے اسٹیشن کے سامنے تعمیر ہونیوالا فلائی اوور کا ایک حصہ منگل کی شام زمین بوس ہوگیا جس کے نیچے سے گزرنے والی گاڑیاں اور افراد اس کے ملبے تلے دب گئے جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔پل گرنے کی ہولناک آواز کے بعد وہاں موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی جس سے 50 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ۔ و ا ضح رہے یہ پل ایک عرصے سے زیر تعمیر تھا جو وزیر اعظم نریندرا مودی کا پارلیمانی حلقہ بھی ہے۔

بھارت پل

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...