ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے تحت کوٹ مومن میں عوامی آگاہی سیمینار

ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے تحت کوٹ مومن میں عوامی آگاہی سیمینار

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ہیومین آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے تحت سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں عوامی آگاہی کا سیمینار منعقد ہوا۔ڈاکٹر فیصل مسعود ڈائریکٹر جنرل ، پنجاب ہیومین آرگن ٹرانسپلاٹ اتھارٹی کی ہدایت پر عدنان احمد بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ویجیلینس پنجاب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد یار روانہ، محمد ندیم طارق، ویجیلینس آفیسر اور اسد اقبال نے شرکت کی۔ کوٹ مومن سرگودھا بار کے جنرل سیکرٹری اظہر محمود روانہ ایڈووکیٹ ، فیصل شہزاد ایڈووکیٹ ، مقامی ہسپتال کے ڈاکٹر طاہر قاضی اور مقامی انتظامیہ نے خوش آمدید کہا۔سیمینار کا مقصد سلطان پور میلہ گاؤں کے لوگوں میں غیر قانونی اعضاء کی پیوندکاری بارے شعور پیدا کرنا تھا کہ نہ صرف یہ عمل جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے بلکہ سخت قانونی سزا بھی دی جائے گی۔اس گاؤں کے سینکڑوں افراد غربت کے ہاتھوں ماضی میں اپنا گردہ فروخت کر چکے ہیں۔مزید اپنے اعضا اللہ تعالی کی رضا کے لیے عطیہ کر دینے سے متعلق بریفینگ دی کئی۔پروگرام کے آخر میں عوام میںآگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔پروگرام کے آخر میں عدنان احمد بھٹی نے عوام میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے۔

سیمینار

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...