وزیرِاعظم کی ہدایت پرجمعہ کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان

وزیرِاعظم کی ہدایت پرجمعہ کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر جمعہ 18مئی کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔یوم یکجہتی فلسطین کا مقصد فلسطینی بھائیوں سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرنا ہے۔ اس دن بربریت سے متاثرہ فلسطینی عوام کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور عوام فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی بھائیوں کا ہر فورم پر مقدمہ پیش کرتے رہیں گے۔

یوم یکجہتی فلسطین

مزید : صفحہ اول