وزیر اعظم نے 6 ممالک میں سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 6 اہم ممالک میں سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے برطانیہ، آسٹریا، بنگلا دیش، قزاقستان، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیلئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔ چیف آف پرو ٹو کول صاحبزادہ احمد خان کو برطانیہ میں سفیر تعینات کیا گیا ہے، وزارت خارجہ میں ڈی جی منصور احمد خان کو آسٹریا، ڈی جی ثقلین کو بنگلا دیش اور ڈی جی قاضی امتیاز کو قزاقستان میں سفیر تعینات کردیا گیا ہے۔وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری ظہیر جنجوعہ کو نیوزی لینڈ اور ایڈیشنل سیکریٹری بابر امین کو آسٹریلیا میں سفیر تعینات کیا گیا ہے۔
سفیر تعیناتی