سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا،پہلا روزہ کل ہوگا
ریاض (مانیٹر نگ ڈیسک) سعودی عرب میں 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوا تاہم چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پہلا روزہ جمعرات 17 مئی کو ہوگا۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات، عمان، جاپان، آسٹریلیا و دیگر ممالک میں بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ان ممالک میں بھی پہلا روزہ جمعرات 17 مئی کو ہوگا۔
رمضان کا چاند