افغانستا ن کا سی پیک میں شمولیت کا اعلان ، چین کا خیر مقدم

افغانستا ن کا سی پیک میں شمولیت کا اعلان ، چین کا خیر مقدم

اسلام آباد (آن لائن)افغانستان نے اقتصادی راہداری نے میں شمولیت کا اعلان کردیا جس کا چین نے خیر مقدم کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی دارلحکومت کے ایک نجی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں افغانی سفیر عمر زاخیل وال نے سی پیک کو خطے کی ترقی کا ضامن قرار دیتے ہوئے اس میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جس پر پاکستان میں چینی سفیر ژاؤجنگ نے افغانستان کو سی پیک کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہا اور خیر مقدم کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان اور چین ہمسایہ ممالک ہیں اور سی پیک سے تینوں ملکوں کے درمیان خوشحالی سمیت بہترین تعلقات قائم ہونگے اقتصادی تعاون سے افغانستان میں پائیدار امن ہوگا اور افغانستان میں قیام عمل کا واحد راستہ مفاہمتی عمل ہے۔

افغانستان/چین

اسلام آباد (آئی این پی) مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دکھ درد کے ساتھی ہیں‘ پاکستان افغان جنگ کا سب سے متاثرہ ملک ہے‘ پاکستان افغان مسئلے کے حل کیلئے کوشاں رہا۔پاکستان‘ افغانستان اور چین سہ فریقی غیر رسمی سفارتکاری دور کا اجلاس ہوا۔ افغانستان میں دیرپا امن کیلئے پاکستان اور چین کا کردار زیر بحث اور افغان صدر کی امن پیشکش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ ‘ کابل اور افغان طالبان مذاکرات میں درپیش مشکلات پر پاکستان‘ افغانستان اور چین کے سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دکھ درد کے ساتھی ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کی کہانی تکلیف دہ ہے۔ 1979 سے اب تک افغانوں نے جنگ دیکھی پاکستان افغان جنگ کا سب سے متاثرہ ملک ہے۔ پاکستان افغان مسئلے کے حل کے لئے کوشاں رہا کوشش ہے کہ طالبان امن عمل کا حصہ بنیں۔ غیر ملکی افواج نے صورتحال مزید خراب کی۔ چینی سفیر یاؤ جنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان چین روابط افغان امن کیلئے اہم ہے‘ پاکستان اور افغانستان ون بیلٹ ون روڈ کا مرکز ہیں،خطے کی ترقی کا محور بھی پاکستان اور افغانستان ہیں، پاکستان اور چین ہمسایہ ممالک کی ترقی کے خواہاں اور افغانستان میں مفاہمتی عمل کے حامی ہیں۔ چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ علاقائی مسائل کا حل علاقائی سطح پر نکالنا ہوگا۔ پاکستان اور افغانستان ون بیلٹ ون روڈ کا مرکز ہیں۔ خطے کی ترقی کا محور بھی پاکستان اور افغانستان ہیں۔ چین کے چھ بڑے منصوبوں میں سی پیک اہم ہے پاکستان اور چین ہمسایہ ممالک کی ترقی کے خواہاں ہیں۔ افغانستان میں مفاہمتی عمل کے حامی ہیں۔ افغانستان کے سفیر عمر زخیلوال نے سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کیلئے خطے کا دروازہ اور افغانستان پل ہے،دونوں ممالک ایک دوسرے کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، علاقائی سطح پر اقتصادیات کا ایک دوسرے پر انحصار ہی امن کا ضامن ہوگا، اعتماد استحکام ‘ ترقی اور یکساں خوشحالی پاکستان اور افغانستان میں اہم ہے۔ افغان سفیر عمر زخیلوال نے کہا کہ چین کی سرمایہ کاری خطے میں ترقی و استحکام کا باعث ہوگی۔ پاکستان دنیا کے لئے خطے کا دروازہ اور افغانستان پل ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی نوعیت نے مشکلات پیدا کیں۔اقنہوں نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کو تجارت سے شرح نمو بڑھے گی جو اس وقت چار فیصد ہے۔ خطے میں تنظیمیں‘ منصوبے‘ سی پیک اور توسیع ٹرانسپورٹ سب موجود ہیں۔

سہ فریقی اجلاس

مزید : صفحہ اول