ترک وزیراعظم کا شاہد خاقان کو ٹیلیفون او آئی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت

ترک وزیراعظم کا شاہد خاقان کو ٹیلیفون او آئی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک،صباح نیوز،آئی این پی)ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کرکے ترکی میں ہونے والے او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے ہے جسے شاہد خاقان عباسی نے قبول کرلیا ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی او آئی سے کے اجلاس میں شرکت کیلئے جمعرات کو پاکستانی وفد کے ہمراہ ترکی جائیں گے۔ او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس 18مئی کو ترکی میں منعقد ہوگاجس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام سے پیدا صورتحال پر غور ہوگا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قابض اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی پرامن جدوجہد کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

ترک وزیراعظم/ٹیلی فون

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...