لندن فلیٹس کی خریداری سمیت دوسرے کاروبار کی دستاویزات جعلی نکلیں : واجد ضیاء

لندن فلیٹس کی خریداری سمیت دوسرے کاروبار کی دستاویزات جعلی نکلیں : واجد ضیاء

اسلام آباد(آئی این پی)احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے بیانات ریکارڈ کرنے سے متعلق نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ،شواہد کے مطابق مریم،حسن اورحسین نے جعلی دستاویزات جمع کرائیں، لندن فلیٹس کی خریداری و دیگر کاروبارکی دستاویزات جعلی نکلیں‘آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء ۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹرسردار مظفر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا بیان ریکارڈ کرنے کی استدعا کی تھی، نیب پراسیکیوٹر کا موقف تھا کہ قانون کے مطابق تمام گواہوں کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد ملزمان کے بیانات کا مرحلہ آتا ہے،یہ نہیں کہا جاسکتا کہ اس وقت ملزمان کے بیانات نہیں ہوسکتے۔جس پر سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث کا موقف تھا کہ ایک ریفرنس میں ملزمان کے بیانات پہلے قلمبند کیے جائیں گے تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ہم اس بات پر فوکس کررہے ہیں کہ کیس سے توجہ نہ ہٹے اور کارروائی بھی چلتی رہے کیونکہ ان ریفرنس میں فیصلہ تو ایک ہی دفعہ آئے گا۔ بعد ازاں عدالت نے سردار مظفر اور خواجہ حارث کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ دوسری جانب احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملزریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کا بیان قلمبند کیا گیا۔

واجد ضیاء

مزید : صفحہ اول