امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے گردے کی کامیاب سرجری

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے گردے کی کامیاب سرجری

واشنگٹن)مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے ملٹری ہسپتال میں خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے گردے کی سرجری کر دی گئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو گردے میں رسولی کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی کامیاب سرجری کر دی گئی ہے۔ کچھ دن آرام کے بعد وہ اپنی معمول کی مصروفیات کی انجام دہی کر پائیں گی۔ امریکی صدر نے بھی اپنی ٹویٹ میں میلانیا ٹرمپ کے کامیاب آپریشن سے آگاہ کیا اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔وائٹ ہاؤس سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکی خاتون اؤل میلانیا ٹرمپ کی گردے میں رسولی کی تشخیص ہوئی جسے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے ایک خاص طریقہ سرجری کے ذریعے نکال دیا ہے۔ آپریشن میں کسی قسم کی پیچیدگی نہیں ہوئی اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہیں۔

سرجری

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...