قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے چیئر مین نیب کو آج طلب کر لیا

قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے چیئر مین نیب کو آج طلب کر لیا

اسلام آباد(آن لائن، این این آ ئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے نوازشریف پر4.9ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے الزام پر چیئرمین نیب کو طلب کرلیا ،کمیٹی اجلاس کی صدارت چوہدری اشرف کریں گے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کا اجلاس(آج)بدھ کو طلب کرلیا گیا ۔جس میں کمیٹی نوازشریف پر 4.9ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت کو بھجوانے کے معاملے کا جائزہ لے گی ، نوازشریف پر لگے الزام کی وضاحت اور حقیقت جاننے کیلئے کمیٹی نے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کو بھی طلب کرلیا ہے ۔اجلاس کی صدارت کمیٹی چیئرمین چوہدری اشرف کریں گے ۔رکن قائمہ کمیٹی رانا حیات نے منی لانڈرنگ کے الزامات پر پوائنٹ آف آرڈر جمع کرایا تھا اور ان کے پوائنٹ آف آرڈر کا جائزہ لیا جائے گا۔

چیئرمین نیب طلب

اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین نیب کی سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف متنازعہ بیان جاری کرنے پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف میں طلبی پر پیپلزپارٹی کے ارکان نوید قمر اور شگفتہ جمانی قائمہ کمیٹی سے مستعفی ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے دونوں ارکان استعفے گزشتہ روز کمیٹی کو ارسال کردئیے۔ دونوں ارکان نے استعفوں میں موقف اختیار کیا کہ پارلیمنٹ کا کام اداروں کو کمزور کرنا نہیں بلکہ انہیں مضبوط کرنا ہے ۔ چیئرمین کمیٹی کے اس اقدام کا یہ تصور کیا جارہا ہے کہ نیب کے کام میں مداخلت کی جارہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے دونوں ارکان نے احتجاجاًکمیٹی سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔

نوید قمر،شگفتہ جمانی

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...