اصغر خان کیس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی 5رکنی کمیٹی قائم : احسان صادق سربراہ مقرر

اصغر خان کیس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی 5رکنی کمیٹی قائم : احسان صادق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی ) ڈی جی ایف آئی نے سپریم کورٹ کے حکم پر اصغر خان کیس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے افسروں پر مشتمل 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے احسان صادق ہیں جبکہ کمیٹی ارکان میں ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،ڈائریکٹر انٹرپول طارق نواز ملک ،ڈائریکٹر امیگریشن ڈاکٹر رضوان اور ڈائریکٹر لا ء علی شیر جاکھرانی شامل ہیں۔ ڈائریکٹر پنجاب عثمان انور کمیٹی کے سیکرٹری کا کام بھی کرینگے ۔۔کمیٹی اصغر خان کیس کے تمام کرداروں کو طلب کر کے ان کے بیانات ریکارڈ کرے گی جبکہ کیس سے متعلقہ ریکارڈ کی چھان بین کرے گی۔ کمیٹی آئی ایس آئی کی طرف سے رقوم حاصل کرنے کے الزام میں سابق وزیر اعظم نواز شریف،جاوید ہاشمی سمیت دیگر سیاستدانوں اور سابق آرمی چیف اسلم بیگ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی جبکہ کمیٹی اپنے کام سے متعلق ڈی جی ایف آئی اے کو باقاعدگی سے آگاہ رکھے گی۔
اصغر خان کیس/کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -