عائشہ غوث، وحید گل، امانت اللہ خا ں اورکاشف پڈھیا کی آج نیب طلبی

عائشہ غوث، وحید گل، امانت اللہ خا ں اورکاشف پڈھیا کی آج نیب طلبی

لاہور(خبرنگار) نیب لاہور نے صاف پانی کیس میں وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشا، ارکان اسمبلی وحید گل، امانت اللہ خا ں سمیت سابق چیئرمین صاف پانی کمپنی کاشف پڈھیار سے تحقیقات کے لئے انہیں آج صبح طلب کرلیا ہے۔ نیب نے اس کیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران کو بھی طلبی نوٹس جاری کررکھے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق صاف پانی کیس میں تحقیقات کادائرہ کار مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

نیب طلبی

مزید : صفحہ اول