وزیر اعظم سے نیپالی آرمی چیف کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیا ل

وزیر اعظم سے نیپالی آرمی چیف کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیا ل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نیپال کے آرمی چیف جنرل راجیندر نے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا جبکہ اس موقع پر جنرل راجیندر نے نیپال کے وزیراعظم کا خیر سگالی کا پیغام بھی شاہد خاقان عباسی کو دیا ۔ اس موقع پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانی و مالی نقصان اٹھا یا اور بے پناہ قربانیاں دیں ، خطے کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان دفاعی شعبے سمیت دیگر شعبوں میں بھی تعاون مزید بڑھے گا ۔ اس ملاقات میں وزیر دفاع خرم دستگیر سمیت دیگر اہم حکام بھی موجود تھے ۔

مزید :

صفحہ اول -