سرسکندر حیات کی پوتی انصاف کیلئے سیشن عدالت میں دھکے کھانتے پر مجبور

سرسکندر حیات کی پوتی انصاف کیلئے سیشن عدالت میں دھکے کھانتے پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )سیشن عدالت میں سر سکندر حیات کی پوتی لالہ رخ انصاف کے لئے دھکے کھانے پر مجبور ، متاثرہ خاتون کہتی ہیں کہ خاوند اسلم حیات قریشی نے 30سال قبل کینٹ میں 7کنال کا گھر گفٹ کیا اب وہ گھر چھین رہا ہے اوراسے گھر سے نکالنا چاہتاہے جبکہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، پولیس بھی میری بات نہیں سن رہی ہے ،کہیں میری دادرسی نہیں ہورہی ہے ۔ متاثرہ خاتون لالہ رخ نے سیشن عدالت میں اپنے وکیل کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے خاوند اسلم حیات قریشی نے 30سال قبل اسے 7کنال کاکینٹ میں گھر تحفے میں دیا تھا،اب اس کا خاوند اسے اس گھر سے نکالنا چاہتا ہے ، اورمجھ پرجعل سازی سے گھر اپنے نام کرانے کا الزام لگا رہا ہے ،سیشن عدالت نے حکم امتناہی بھی جاری کررکھا ہے لیکن اس کے باوجود خاوند اسے گھر سے نکالنا چاہتاہے،اب خاوند نے گھر پر حکم امتناہی کو عدالت میں چیلنج کر دیا ہے ،انہوں نے مزید کہا یہ کیس ایڈیشنل سیشن جج خالد سلیم کی عدالت میں معاملہ زیر سماعت ہے ،40سال شادی کو ہو گئے ہیں،کوئی اولاد بھی نہیں ہوئی ،اب خاوند اسلم حیات قریشی دوسری شادی کرنا چاہتا ہے ،اسے خاندان کے لوگ بھی اکسا رہے ہیں ۔میری چیف جسٹس پاکستان سے اپیل ہے کہ اسے گھر چھین کر بے گھر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،مجھے انصاف دیا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -