پنجاب اسمبلی کا الوداعی اجلاس بھی ارکان کو حاضری یقینی بنانے پر آمادہ نہ کر سکا

پنجاب اسمبلی کا الوداعی اجلاس بھی ارکان کو حاضری یقینی بنانے پر آمادہ نہ کر ...

لاہور(شہزادملک) پنجاب اسمبلی کا الوداعی اجلاس بھی اسمبلی ارکان کو ایوان کی محبت میں گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گیا اور ارکان ا سمبلی کی طرف سے اس آخری اجلاس کی کارروائی میں بھی روایتی اجلاسوں کی طرح عدم دلچسپی کا اظہاردیکھنے کو ملا۔ دوتہائی سے بھی زیادہ اکثریت رکھنے والی حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کورم پورا کرنے میں ناکام رہی اور اس کیلئے اپنے ارکان کو ایوان کے اندر لانا ایک درد سر بن کررہ گیا، ارکان اسمبلی ایوان کے اندر جانے کی بجائے ایوان میں غائب رہنا ہی پسند کرتے ہیں اور اسمبلی کی کارروائی کا حصہ بننا پسند نہیں کرتے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے حکومتی ارکان کو اسمبلی کی کارروائی میں زیادہ سے دلچسپی پیدا کرنے کی خاطر حکومت کی طرف سے مختلف طریقے بھی استعمال کئے جاتے ہیں، اس کے باوجود ارکان کی طرف سے اسمبلی کی کارروائی کو اہمیت نہ دینے کی روایت برقرار ہے جس کی وجہ سے حکومت اہم بزنس بھی ایوان سے پاس کروانے میں ناکام ہو جاتی ہے اور ایجنڈا بغیر کارروائی کے ادھورا ہی رہ جاتا ہے۔

مزید : صفحہ اول