ٹور آپریٹر ز کی حتمی فہرست وزارت کی ویب سایٹ پر جاری نہ ہو سکی

ٹور آپریٹر ز کی حتمی فہرست وزارت کی ویب سایٹ پر جاری نہ ہو سکی

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود 14مئی کو ٹور آپریٹر ز کی حتمی فہرست وزارت کی ویب سایٹ پر جاری نہ ہو سکی،آج جاری ہونے کا امکان ،چارٹرڈ فرم آر ایس ایم کی نمبرنگ کے خلاف کمیٹی نے داخل کیے گئے اعتراضات پر سماعت مکمل کر لی ،عمرہ کرانے والی نئی انرول کمپنیوں کو عمرہ ایگریمنٹ جمع کرانے پر مزید نمبر مل گئے ،پرانی کمپنیوں کو بھی 2015,2014کی حتمی رپورٹ جمع کرانے پر مزید نمبر مل گئے ،600سے زائد پرانی کمپنیوں کے 35نمبر ہونے کی تصدیق نہیں ہو سکی ،نئی انرول کمپنیوں کے 50جبکہ پرانی کمپنیوں کے ٹوٹل نمبر 35رکھے گئے تھے ،آر ایس ایم کمپنی کی نمبرنگ کے خلاف 15سو سے زائد اعتراضات داخل کرائے گئے تھے جن کی کمیٹی نے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی ،وزارت مذہبی امور نے عدالت کے حکم پر 14مئی کو حتمی فہرست جاری کرنے کا اعلان کیا تھا اب تک عمل درآمد نہیں کیا جا سکا،وزارت کے ذرائع نے بتایاب کہ کام مکمل ہے کسی وقت بھی جاری کر دی جائے گی۔

ویب سائٹ

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...