اسلام آباد، سرکاری سکیم کے عازمین حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ مکمل

اسلام آباد، سرکاری سکیم کے عازمین حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ مکمل

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)اسلام آباد حاجی کیمپ سے روانہ ہونے والے سرکاری حج سکیم کے عازمین حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ مکمل،عید کے بعد 24جون اور26جون کو گلگت اور سکردو میں ہوں گے ،انجکشن اس سال حاجی کیمپوں سے لگیں گے ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی کیمپ اسلام آباد زاہد محمود چودھری کی روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو، انہوں نے بتایا 2مئی کو اٹک سے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوا تھا جہلم ،چکوال،بھکر ،میانوالی ،ایبٹ آباد،راولپنڈی ،اٹک،ہری پور،میر پور میں پروگرامات مکمل ہو چکے ہیں ،زاہد چودھری نے کہا کہ دوسرے مرحلے کے دو پروگرامات عید کے بعد ہوں گے ،تیسرا اور حتمی مرحلہ بھی جون میں شروع ہو گا ،انہوں نے کہا اس سال سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے عازمین کو انجکشن حاجی کیمپوں سے لگیں گے۔

تربیت

مزید : صفحہ آخر