پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں، معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹ سربمہر

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں، معروف فاسٹ فوڈ ...

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں صحت دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹ سر بمہرکر دیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کو نامناسب انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر42000کے جرمانے عائدکئے نیز بھاری مقدار میں مضرصحت غذا تلف کرتے ہوئے 57کو وارننگ نوٹس جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور میں واقع اویس کالونی میں معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹ وٹ اے پراٹھا کو لائسنس کی عدم موجودگی،گندے برتن ،مضر صحت گھی ،ملاوٹی مصالحہ جات استعمال کرنے پر سیل کر دیا۔علاوہ ازیں لاہور کے مختلف علاقوں میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیاں کر تے ہو ئے متعدد فوڈ پوائنٹس کومضر صحت اجزاء کے استعمال، پروڈکشن ایریا میں ممنوعہ اشیاء اورحشرات کی موجودگی،زائدالمعاد اشیاء کی فروخت ، سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے اورگندے ماحول کی وجہ سے 42,000کے جرمانے عائد کیے ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں کارروائیاں کرتے ہوئے حشرات کی بہتات ،ناقص اجزاء، ملاوٹی دودھ،کھلے رنگوں کے استعما ل،غلط لیبلنگ اورصفائی کے ناقص انتظامات پرآئسکریم یو نٹ سربمہر کر دئے جبکہ ناقص صفائی کے انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر 1 لاکھ 55ہزار کے جرمانے عائد کیے۔ 1600کلوپھپھوندی لگا اچار ،150لٹر ناقص آئل،2000قلفیاں،45کلو ممنوعہ چائنیز نمک،30کلوحشرات زدہ مٹھائی اور دیگر اشیاء تلف کر دی گئیں ۔ر اولپنڈی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کاروائیاں کرتے ہوئے کیمیکل ڈرمز،مضرصحت اجزاء ،گندے برتنوں کے استعمال پرہوٹل،لیبلز کی عدم موجودگی،جعلی مشروبات اورصفائی کے ناقص انتظامات پرکریانہ سٹور سربمہرکر دیا جبکہ متعددفوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کئے ۔گوجرانوالہ میں حشرات کی بہتات، غلط لیبلنگ پرڈیری ،ملک شاپ،زنگ آلو د بلاکس کے استعمال،آراو فلڑ کی عدم موجودگی پر آئس فیکٹری جبکہ کھلے رنگوں کے استعمال اورصفائی کے ناقص انتظامات پرڈائی سٹف سربمہرکر دیے۔ فیصل آباد اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے ملاوٹی نمک ،مضر صحت کیمیکل ،ناقص رنگوں کے استعمال،حشرات کی بہتات پرکٹنگ یو نٹ سر بمہرکر دیا۔نا قص انتظامات پر متعددفوڈ پوائنٹس کو 60 ہزار کے جرمانے اور وارننگ جاری کیے۔

صحت دشمن عناصر

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...