عمران اپنے نکات پشاور میں پیش کرتے توگریبان میں جھانکنا پڑتا،حمزہ

عمران اپنے نکات پشاور میں پیش کرتے توگریبان میں جھانکنا پڑتا،حمزہ

کھڈیاں خاص(نمائندہ خصوصی )حمزہ شہباز شریف نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن)کے دور حکومت میں ملک نے ہمیشہ ترقی کی ہے ۔سڑکوں کے جال بچھائے انڈسٹریاں لگیں لوگوں کو روز گار ملا بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے دم لیں گے عمران خاں نے مایوسی کے عالم میں چار دفعہ دورہ لاہور ملتوی کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے لاہور میں جو 12نکات پیش کیے کاش یہ بارہ نکات کا اعلان وہ پشاور میں کرتے تو انھیں اپنے گریبان میں ضرور جھانکنا پڑتا۔میاں حمزہ شہبازنے کہاکہ 5سال دھرنوں اور ہڑتالوں میں وقت ضائع کیا۔ کے پی کے میں تین سو ڈیم بنانے کے دعوے کرنے والے ایک ڈیم بھی نہیں بنا سکے۔ عمران خان احتساب کی بات کرتے ہیں۔ خیبر بنک سے ایک ارب مالیت کے درخت لگانے کا وعدہ دور دور تک نظر نہیں آتا لاہور میں میٹرو بس کو جنگلا بس کہنے والے عمران خان کو 1سال بعد پشاور میں میٹرو بس بنانے کی یاد آئی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کھڈیاں خاص میں بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

حمزہ شہباز

مزید : صفحہ آخر