رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہوگا

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہوگا

کراچی (آئی این پی ) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس مفتی منیب الرحمان کی صدارت (آج)بدھ کی شام کراچی میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس(آج) بدھ کی شام کراچی میں ہوگا جس میں رمضان المبارک کا چاند نظرآنے یانہ آنے کے بارے میں اعلان کیاجائے گا۔مفتی منیب الرحمان کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔صوبائی اورضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے متعلقہ علاقوں میں ہوں گے۔چاندنظرآنے یانہ آنے کے حتمی اعلان کیلئے ملک بھر سے اطلاعات اورشواہد مرکزی رویت ہلا ل کمیٹی کو بھیجے جائیں گے۔

چاند

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...