ایف بی آر کو براہ راست بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے روک دیا گیا

ایف بی آر کو براہ راست بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے روک دیا گیا

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو سیلز ٹیکس کی وصولی کیلئے براہ راست بنک اکاؤنٹس منجمند کرنے سے روک دیا اور حکم دیا کہ ایف بی آر کو بنک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے قبل سیلز ٹیکس کے قانون پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے ٹی جی ڈائلیسیز سنٹر کی درخواست پر سماعت کی جس میں سیلز ٹیکس کی وصولی کیلئے بینک اکاوئنٹس کو منجمد کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو 48 لاکھ ریکوری کیلئے بینک اکاؤنٹ منجمند کرنے کا نوٹس عبوری طور پر معطل کر دیا، درخواست گزار کے وکیل محسن ورک نے موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر نے 48 لاکھ کے سیلز ٹیکس کی وصولی کیلئے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کا نوٹس بھجوایا ہے اور یہ نوٹس سیلز ٹیکس کے مخالف ہے، وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ قانون کے مطابق سیلز ٹیکس کی وصولی آخری مرحلہ ہے، اس سے پہلے ٹیکس دہندہ کو شو کاز نوٹس دینا چاہیے ، درخواست گزار نے اعتراض اٹھایا کہ ایف بی آر قانونی ضوابط پورے کئے بغیر ہی بینک اکاؤنٹس سے سیلز ٹیکس وصولی کیلئے دفعہ 2 کا نوٹس بھجوا دیا ، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ ایف بی آر کی جانب سے سیلز ٹیکس کی وصولی کیلئے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے روکا جائے۔

سیلز ٹیکس؍روکدیا.

مزید : صفحہ آخر