ڈی سی بہاولنگر کو توہین عدالت کا نوٹس 25مئی تک وضاحت طلب

ڈی سی بہاولنگر کو توہین عدالت کا نوٹس 25مئی تک وضاحت طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم عدولی پر ڈی سی بہاولنگر اظہر حیات کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرکے 25مئی تک وضاحت طلب کرلی ۔جسٹس قاسم علی خان نے کیس کی سماعت درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ شفیع طارق نے دلائل دیئے، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار ٹیچرز کو میرٹ پر بھرتی نہیں کیا گیا ،درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت تینوں افسران کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لانے کا حکم دے۔

ڈی سی بہاولنگر

 

مزید : صفحہ آخر