سانحہ ماڈل ٹاؤن:اخباری تراشوں کی قانونی حیثیت پر دلائل طلب

سانحہ ماڈل ٹاؤن:اخباری تراشوں کی قانونی حیثیت پر دلائل طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں میاں نواز شریف ،شہباز شریف اورمسلم لیگ (ن) کے متعددوزراء کی عدم طلبی کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج16مئی تک ملتوی کرتے ہوئے 22نکات اور اخباری تراشوں کی قانونی حیثیت پر دلائل طلب کرلئے ہیں۔جسٹس قاسم علی خان کی سربراہی میں قائم فل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔فل بنچ نے بھی مشتاق سکھیرا کو درخواست میں ترامیم کی اجازت دیتے ہوئے فریقین کے وکلا ء کو 22نکات پر مشتمل سوال نامہ پڑھ کر سنایا۔فل بنچ کے سربراہ نے عدالت میں پیش کئے گئے اخباری تراشوں کی قانونی حیثیت پر وکلا ء سے بھی دلائل طلب کرلئے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر