پی پی 148میں تبدیلی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پی پی 148میں تبدیلی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(نامہ نگار خصوصی )حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی نے حلقہ بندیوں کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے اور ایک درخواست دائر کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی رکن چوہدری شہباز نے پی پی ایک سو اڑتالیس کے حلقے میں تبدیلی کے خلاف درخواست دائر کی جس میں الزام لگایا گیا کہ الیکشن کمشن نے سیاسی بنیادوں پر حلقہ بندیاں کی اور متعلقہ افراد کا موقف سنا نہیں گیا، اس لیے الیکشن کمشن کی جانب سے کی گئی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیا جائے۔

 

مزید : صفحہ آخر