پرویز مشرف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل دائر

پرویز مشرف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل دائر

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو ان کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت سے ہٹانے کیلئے دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر اینڈ رولز کے تحت نا اہل قرار دیئے جانے والا شخص پارٹی صدر نہیں بن سکتا ۔جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو ان کی جماعت کی صدارت سے ہٹانے کیلئے مقامی وکیل محمد آفاق نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جس میں سابق فوجی صدر کے سیاسی جماعت کی صدارت کا عہدہ رکھنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...