ریلوے ملازمین کو ٹیکنیکل الاؤنس نہ دینے کے معاملہ پر جی ایم ریلوے کو فیصلہ کا حکم

ریلوے ملازمین کو ٹیکنیکل الاؤنس نہ دینے کے معاملہ پر جی ایم ریلوے کو فیصلہ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ریلوے ملازمین کو ٹیکنیکل الاؤنس نہ دینے کے خلاف دائردرخواست پر جی ایم ریلوے کو درخواست گزاروں کا موقف سن کر 10روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس شمس محمود مرزا نے فہیم اقبال اور دیگر 15 ریلوے ملازمین کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے نشان دہی کی کہ رولز کے تحت ریلوے ملازمین کو ٹیکنیکل الاؤنس منظور شدہ ہے جبکہ محکمہ کی جانب سے الاؤنس نہیں دیا جا رہا،عدالت سے استدعا کی گئی کہ جی ایم ریلوے کو ملازمین کو ٹیکنیکل الاؤنس دینے کا حکم جاری کیا جائے ۔

ٹیکنیکل الاؤنس

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...