حامد یعقوب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس ،جواب طلب

حامد یعقوب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس ،جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری فنانس پنجاب حامد یعقوب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔جسٹس عائشہ اے ملک نے شکیل احمد کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے موقف اپنایا کہ شکیل احمد ڈپٹی اکاؤنٹنٹ کے طور پر ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہا ہے جبکہ درخواست گزار کو محکمانہ پالیسی کے تحت ترقی نہیں دی جا رہی ہے درخواستگزارکے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ عدالت کے حکم کے باوجود درخواست گزار کو اپ گریڈ نہیں کیا جا رہا ہے اور شکیل احمد کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاونٹس افسر نہیں بنایا جا رہا ہے۔

حامد یعقوب

مزید : صفحہ آخر