ڈائریکٹر پیراگون سٹی کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر
لاہور(نامہ نگار خصوصی )ڈائریکٹر پیراگون سٹی نے نیب کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی۔لاہور ہائیکورٹ میں ڈائریکٹر پیراگون سوسائٹی منیر ضیا نے دائر کی جانیوالی درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیاکہ نیب نے غیرقانونی طور پر وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں ،درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت نیب کے وارنٹ گرفتاری معطل کرکے درخواست ضمانت منظور کرے۔
ڈائریکٹر پیراگون