ہاکی فیڈریشن انتخابات کے نتائج عدالتی فیصلہ سے مشروط

ہاکی فیڈریشن انتخابات کے نتائج عدالتی فیصلہ سے مشروط

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ہاکی فیڈریشن کے انتخابات کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کر تے الیکشن کے نتائج کو عدالتی فیصلے سے مشروط کردیا ہے ۔جسٹس شاہد وحید نے خواجہ جنید کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا ،خواجہ جنید نے موقف اختیار کیا تھا ہاکی فیڈریشن کی معیاد ختم ہونے کے باوجود غیر آئینی طور پر عہدوں پر قابض ہیں جبکہ ہاکی فیڈریشن نے غیر قانونی طور پر سکروٹنی کر کے کلبوں کی ممبر شپ کی ہے ،درخواست گزار نے نکتہ اٹھایا کہ ہاکی فیڈریشن نے من پسند کلبوں کی رجسٹریشن میں مخالفین کی رجسٹریشن ہی نہیں کی گئی ہے ،عدالت نے تحریر فیصلے میں الیکشن کے نتائج کو عدالتی فیصلے سے مشروط کر دیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر