آئندہ 10سال کیلئے ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل عبوری حکومت قائم کی جائے، ہائیکورٹ میں درخواست دائر

آئندہ 10سال کیلئے ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل عبوری حکومت قائم کی جائے، ہائیکورٹ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )اعلی عدلیہ کے سابق ججوں پر مشتمل عبوری حکومت کے قیام پر ریفرنڈم کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ۔درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ماضی میں بھی عدالتیں عبوری حکومت قائم کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔پاکستان تحریک انقلاب کے غازی علم الدین نے درخواست میں وفاقی حکومت الیکشن کمشن پاکستان اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں موثر نظام حکومت قائم نہیں ہو سکا. ایک موثر نظام کے قیام کیلئے ایک عبوری حکومت کی ضرورت ہے، درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں عدالتوں عدالتوں نے ضیاء الحق اور پرویز مشرف کو بھی حکومتیں کرنے کی اجازت دی ،درخواست گزار نے استدعا کی کہ پاکستان میں آئندہ 10سالوں کے لئے ریٹائیرڈ ججوں پر مشتمل عبوری حکومت قائم کی جائے ۔

عبوری حکومت

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...