دنیا میں طویل ترین روزہ 21 گھنٹے سے زائد کا ہوگا

دنیا میں طویل ترین روزہ 21 گھنٹے سے زائد کا ہوگا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں سحر اور افطار کا دورانیہ مختلف ہوگا اور سب سے طویل روزہ گرین لینڈ کے مسلمان رکھیں گے جس کا دورانیہ 21 گھنٹے 2 منٹ ہوگا۔آئس لینڈ میں 21 گھنٹے، فن لینڈ میں 19 گھنٹے 56 منٹ، ناروے اور سوئیڈن میں 19 گھنٹے طویل روزہ ہوگا۔روس، جرمنی، آئرلینڈ، برطانیہ، بیلجیئم اور دیگر یورپی ملکوں میں مسلمان 18 گھنٹے بعد افطار کریں گے جب کہ کینیڈا میں 17 گھنٹے 24 منٹ اور امریکا میں 16 گھنٹے 29 منٹ کے بعد روزہ افطار کیا جائے گا۔ایران میں 16 گھنٹے 04 منٹ، افغانستان میں 15 گھنٹے 51 منٹ، بھارت میں 15 گھنٹے 2 منٹ اور پاکستان میں 15 گھنٹے کا روزہ ہوگا۔

سعودی عرب میں 14 گھنٹے 41 منٹ، انڈونیشیا میں 13 گھنٹے 02 منٹ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 11 گھنٹے 40 منٹ سے زائد دورانیے کا روزہ ہوگا تاہم سب سے کم دورانیے کا روزہ ارجنٹائن میں 11 گھنٹے 32 منٹ کا ہوگا۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...